مواد فوراً دِکھائیں

خوش‌خبری سنائیں!‏

یہوواہ کے گواہوں کا علاقائی اِجتماع 2024ء

داخلہ مُفت ہے ‏•‏ کوئی چندہ نہیں لیا جائے گا

پروگرام کے کچھ حصے

جمعہ:‏ ایسے ثبوتوں پر غور کریں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اِنجیلوں میں یسوع مسیح کے بارے میں جو خوش‌خبری دی گئی ہے، وہ اُن کی زندگی کے بارے میں بالکل صحیح معلومات ہے۔ دیکھیں کہ اِنجیلوں میں یسوع مسیح کے بارے میں لکھے واقعات سے ہمیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔‏

ہفتہ:‏ یسوع مسیح کی پیدایش اور اُن کے بچپن کے بارے میں کون سی پیش‌گوئیاں کی گئی تھیں اور کیا وہ سچ میں پوری ہوئی تھیں؟‏

اِتوار:‏ پاک کلام سے ایک تقریر کے ذریعے دیکھیں کہ دُنیا کے بگڑتے ہوئے حالات کے باوجود لاکھوں لوگوں کو کیوں اِس بات کا یقین ہے کہ مستقبل بہت اچھا ہوگا اور وہ محفوظ رہیں گے۔ اِس تقریر کا عنوان ہوگا:‏ ”‏ہم بُری خبروں کی وجہ سے کیوں نہیں ڈرتے؟“‏

ڈرامہ

خوش‌خبری—‏یسوع مسیح کی زبانی:‏ قسط نمبر 1

دُنیا کی حقیقی روشنی

ایک معجزے کے ذریعے یسوع کی پیدایش اُن اہم واقعات میں سے ایک واقعہ تھا جو اُن کے بچپن میں ہوئے۔ اُن کے ماں باپ ایک بادشاہ سے اُن کی جان بچانے کے لیے اُنہیں لے کر مصر چلے گئے۔ اِس کے کچھ عرصے بعد یسوع نے اپنی بات‌چیت سے اپنے زمانے کے کچھ ماہر اُستادوں کو حیران کر دیا۔ یسوع مسیح کی زندگی میں ہونے والے اِن اور کچھ اَور واقعات کو ایک ڈرامے میں دیکھیں جسے جمعے اور ہفتے کو دو قسطوں میں دِکھایا جائے گا۔‏

اِس سال کے علاقائی اِجتماع کے بارے میں جاننے کے لیے اِن ویڈیوز کو دیکھیں:‏

ہمارے علاقائی اِجتماعوں پر کیا ہوتا ہے؟‏

دیکھیں کہ یہوواہ کے گواہوں کے علاقائی اِجتماع پر کیا ہوتا ہے۔‏

یہوواہ کے گواہوں کا علاقائی اِجتماع 2024ء:‏ خوش‌خبری سنائیں!‏

اِس سال کے علاقائی اِجتماع کی ایک جھلکی دیکھیں۔‏

ڈرامے کی ایک جھلکی:‏ خوش‌خبری—‏یسوع مسیح کی زبانی

بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ یسوع مسیح ایک معجزے کے ذریعے پیدا ہوئے تھے۔ لیکن اِس حیران کر دینے والے واقعے سے پہلے اور اِس کے بعد کیا کچھ ہوا تھا؟‏