اَمثال 8‏:1‏-‏36

  • دانش‌مندی پکار رہی ہے ‏(‏1-‏36‏)‏

    • مَیں خدا کی سب سے پہلی کاریگری تھی ‏(‏22‏)‏

    • ‏”‏مَیں ماہر کاریگر کے طور پر اُس کے ساتھ تھی“‏ ‏(‏30‏)‏

    • ‏”‏مجھے .‏.‏.‏ اِنسانوں سے خوشی ملتی تھی“‏ ‏(‏31‏)‏

8  دانش‌مندی پکار رہی ہے۔‏ سُوجھ‌بُوجھ آواز بلند کر رہی ہے۔‏   دانش‌مندی راستے کے کنارے اُونچی جگہوں پراور چوکوں میں کھڑی ہوتی ہے۔‏   یہ شہر کے دروازوں کے پاس،‏ہاں، شہر کی دہلیز پر اُونچی آواز میں کہتی ہے:‏   ‏”‏اَے لوگو!‏ مَیں تمہیں پکار رہی ہوں؛‏مَیں ہر ایک*‏ سے بات کر رہی ہوں۔‏   ناتجربہ‌کارو!‏ سمجھ‌داری سے کام لینا سیکھو؛‏احمقو!‏ سمجھ رکھنے والا دل حاصل کرو۔‏   سنو!‏ کیونکہ مَیں جو کہہ رہی ہوں، وہ اہم ہےاور میرے لبوں سے صحیح بات نکلتی ہے؛‏   کیونکہ میرے مُنہ سے دھیمی آواز میں سچی باتیں نکلتی ہیںاور میرے لب بُرائی سے گِھن کھاتے ہیں۔‏   میری ساری باتیں نیک ہیں۔‏ اِن میں سے کوئی بھی ٹیڑھی میڑھی یا اُلٹی سیدھی نہیں ہے۔‏   سُوجھ‌بُوجھ رکھنے والوں کے لیے یہ ساری باتیں صاف سیدھی ہیںاور علم رکھنے والوں کو یہ باتیں صحیح لگتی ہیں۔‏ 10  چاندی کی بجائے میری تربیت کو چُنواور اعلیٰ‌ترین سونے کی بجائے علم کو 11  کیونکہ دانش‌مندی مرجان*‏ سے بہتر ہے؛‏کوئی بھی دلکش چیز اِس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔‏ 12  مَیں دانش‌مندی، سمجھ‌داری کے ساتھ رہتی ہوںمجھے علم اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔‏ 13  یہوواہ کا خوف رکھنے کا مطلب بُرائی سے نفرت کرنا ہے۔‏ مجھے غرور، گھمنڈ، بُری راہ اور غلط بات سے نفرت ہے۔‏ 14  میرے پاس اچھے مشورے اور حقیقی دانش‌مندی ہے۔‏مَیں سمجھ اور طاقت کی مالک ہوں۔‏ 15  میرے ذریعے بادشاہ حکمرانی کرتے ہیںاور اعلیٰ افسر نیکی کے فرمان جاری کرتے ہیں۔‏ 16  میرے ذریعے حاکم حکومت کرتے ہیںاور نواب سچا اِنصاف کرتے ہیں۔‏ 17  جو مجھ سے پیار کرتے ہیں، مَیں اُن سے پیار کرتی ہوںاور جو مجھے ڈھونڈتے ہیں، مَیں اُنہیں مل جاؤں گی۔‏ 18  دولت اور عزت میرے پاس ہیںاور کبھی نہ ختم ہونے والی دولت*‏ اور نیکی بھی۔‏ 19  میرا پھل سونے سے بلکہ خالص سونے سے بھی بہتر ہےاور میری پیداوار اعلیٰ‌ترین چاندی سے بھی بہتر ہے۔‏ 20  مَیں نیکی کی راہ پر چلتی ہوں،‏ہاں، اِنصاف کی راہوں کے بیچ چلتی ہوں۔‏ 21  جو مجھ سے پیار کرتے ہیں، اُنہیں مَیں ورثے میں بہت کچھ دیتی ہوںاور اُن کے گودام بھر دیتی ہوں۔‏ 22  یہوواہ نے تخلیق کے سلسلے کی شروعات مجھ سے کی؛‏اُس نے مجھے بہت پہلے بنایا، ہاں، مَیں اُس کی سب سے پہلی کاریگری تھی۔‏ 23  قدیم زمانے سے ہی، ہاں، شروع سے ہی یعنی زمین کو بنانے سے بھی پہلےاُس نے مجھے ایک خاص مقام دیا۔‏ 24  جب مَیں پیدا ہوئی*‏ تو گہرے پانی نہیں تھے،‏ہاں، تب پانی کے بہتے چشمے نہیں تھے۔‏ 25  اِس سے پہلے کہ پہاڑوں اور ٹیلوں کو اُن کی جگہ رکھا جاتا، مَیں پیدا ہوئی۔‏ 26  اُس وقت اُس نے نہ تو زمین، نہ اِس کے میداناور نہ ہی مٹی کے پہلے ڈھیلے بنائے تھے۔‏ 27  جب اُس نے آسمان کو تیار کِیا تو مَیں وہاں تھی؛‏جب اُس نے آسمان اور سمندر کے بیچ ایک سرحد*‏ کھینچی،‏ 28  جب اُس نے اُوپر بادل قائم*‏ کیے،‏جب اُس نے گہرے پانیوں کے چشموں کی بنیاد ڈالی،‏ 29  جب اُس نے سمندر کے لیے فرمان جاری کِیاکہ اِس کا پانی اُس کی ٹھہرائی ہوئی حد سے باہر نہ جائے،‏جب اُس نے زمین کی بنیادیں ڈالیں* 30  مَیں ماہر کاریگر کے طور پر اُس کے ساتھ تھی۔‏ وہ ہر روز خاص طور پر مجھ سے خوش ہوتا تھا؛‏مَیں ہر وقت اُس کے حضور خوشی مناتی تھی؛‏ 31  مَیں زمین کو دیکھ کر باغ باغ ہوئی جو اُس نے اِنسانوں کے رہنے کے لیے تیار کی؛‏مجھے خاص طور پر اِنسانوں*‏ سے خوشی ملتی تھی۔‏ 32  اِس لیے میرے بیٹو!‏ میری سنوکیونکہ وہ لوگ خوش رہتے ہیں جو میری راہوں پر چلتے ہیں۔‏ 33  تربیت پر دھیان دو اور دانش‌مند بنو؛‏اِسے کبھی نظرانداز نہ کرو۔‏ 34  وہ شخص خوش رہتا ہے جو میری سنتا ہے؛‏جو ہر روز صبح صبح میرے دروازے پر آتا ہے*اور میری چوکھٹ کے پاس اِنتظار کرتا ہے 35  کیونکہ جو مجھے ڈھونڈ لیتا ہے، وہ زندگی پاتا ہےاور اُسے یہوواہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔‏ 36  لیکن جو مجھ سے مُنہ موڑ لیتا ہے، وہ اپنا*‏ ہی نقصان کرتا ہےاور جو مجھ سے نفرت کرتا ہے، وہ موت سے پیار کرتا ہے۔“‏

فٹ‌ نوٹس

عبرانی میں:‏ ”‏اِنسان کے بیٹوں“‏
‏”‏الفاظ کی وضاحت“‏ کو دیکھیں۔‏
یا ”‏اور وراثت میں ملنے والی قدریں“‏
عبرانی میں:‏ ”‏پیدائش کی دردوں کے ساتھ پیدا ہوئی“‏
عبرانی میں:‏ ”‏ایک دائرہ“‏
عبرانی میں:‏ ”‏مضبوط“‏
یا ”‏بنیادوں کے لیے فرمان جاری کِیا“‏
عبرانی میں:‏ ”‏اِنسان کے بیٹوں“‏
یا ”‏جو ہر روز میرے دروازے پر جاگتا رہتا ہے“‏
عبرانی میں:‏ ”‏اپنی جان کا“‏