مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

‏’‏شکرگزاری کے گیت‘‏ زبانی یاد کریں

‏”‏جب مَیں بہت پریشان ہوتی ہوں تو یہوواہ جے ڈبلیو براڈکاسٹنگ کے گانوں کے ذریعے میرا حوصلہ بڑھاتا ہے۔“‏—‏لورین، ریاستہائے متحدہ امریکہ۔‏

‏’‏شکرگزاری کے گیت‘‏ ہمیشہ سے ہی یہوواہ کی عبادت کا بہت خاص حصہ رہے ہیں۔ (‏کُل 3:‏16‏)‏ اگر آپ اِن گیتوں کو زبانی یاد کر لیں گے تو آپ کو اُس وقت بہت فائدہ ہوگا جب آپ کے پاس گیتوں کی کتاب یا اپنا فون یا ٹیبلٹ وغیرہ نہیں ہوگا۔ گیتوں کو زبانی یاد کرنے کے لیے اِن مشوروں پر غور کریں:‏

  • گیتوں کے بول دھیان سے پڑھیں تاکہ آپ اِن کا مطلب سمجھ سکیں۔‏ آپ جو باتیں اچھی طرح سمجھ جاتے ہیں، اُنہیں یاد رکھنا آسان ہوتا ہے۔ ہمارے گیتوں اور گانوں اور بچوں کے لیے بنائے گئے گانوں کے بول آپ کو jw.org کے حصہ ”‏لائبریری“‏ کے تحت حصہ ”‏موسیقی‏“‏ سے مل سکتے ہیں۔‏

  • گیتوں کے بول کسی کاغذ پر لکھیں۔‏ ایسا کرنے سے آپ کے لیے بول یاد رکھنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔—‏اِست 17:‏18‏۔‏

  • اُونچی آواز میں گیتوں کی پریکٹس کریں۔‏ بار بار گیتوں کے بول پڑھیں یا اِنہیں گائیں۔‏

  • دیکھیں کہ آپ بول کتنی اچھی طرح یاد رکھ پائے ہیں۔‏ گیتوں کو زبانی گانے کی کوشش کریں اور دیکھیں کہ آپ اِنہیں کتنی اچھی طرح یاد رکھ پائے ہیں۔‏