مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اپنے علم کو پرکھیں

اپنے علم کو پرکھیں

اپنے علم کو پرکھیں

اِس تصویر میں کونسی باتیں غلط ہیں؟‏

تصویر میں تین ایسی باتیں ڈھونڈیں جو پیدایش ۷:‏۱-‏۹،‏ ۱۳-‏۱۶،‏ ۲۳؛‏ ۸:‏۱۵-‏۱۹ کے مطابق غلط ہیں۔‏

۱ ‏․․․․․‏

۲ ‏․․․․․‏

اشارہ:‏ احبار ۱۱:‏۳ اور استثنا ۱۴:‏۴ پر غور کریں۔‏

۳ ‏․․․․․‏

اشارہ:‏ استثنا ۱۴:‏۷-‏۱۹ پر غور کریں۔‏

سوال:‏

نوح کے بیٹوں اور اُن کی بیویوں نے نوح کا ہاتھ کیسے بٹایا؟‏ آپ نوح کے بچوں کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

اِس شمارے میں سے .‏ .‏ .‏

اِن سوالوں کے جواب دیں اور آیات کو مکمل کریں۔‏

صفحہ ۶ دولت کے چاہنے والے کے بارے میں کونسی بات سچ ہے؟‏ واعظ ۵‏:‏________‏

صفحہ ۹ کونسے لوگ خوش ہوں گے؟‏ متی ۵‏:‏________‏

صفحہ ۱۲ کس صورتحال میں بولنے کا وقت ہوتا ہے؟‏ واعظ ۳‏:‏________‏

صفحہ ۱۸ دُعا کرتے وقت ہمیں کس بات کا خیال رکھنا چاہئے؟‏ متی ۶‏:‏________‏

یسوع مسیح کے باپ‌دادا میں کون‌کون شامل تھا؟‏

نیچے دئے گئے اشاروں پر غور کریں اور آیات کو پڑھیں۔‏ پھر اُس شخص کا نام لکھیں جس کی طرف اشارہ کِیا گیا ہے۔‏

۴ ‏․․․․․‏

اشارہ:‏ حالانکہ میرے والد نے بُری مثال قائم کی تو بھی مَیں ایک ایسا بادشاہ تھا جو ”‏[‏یہوواہ]‏ سے لپٹا رہا۔‏“‏

۲-‏سلاطین ۱۸:‏۱-‏۶ کو پڑھیں۔‏

۵ ‏․․․․․‏

اشارہ:‏ مَیں نے اپنے اختیار کا غلط استعمال کرتے ہوئے بےگُناہوں کا خون کثرت سے بہایا۔‏

۲-‏سلاطین ۲۱:‏۱۶ کو پڑھیں۔‏

۶ ‏․․․․․‏

اشارہ:‏ مَیں اپنے والد کی بُری مثال پر چلا اور میرے خادموں نے مجھے جان سے مار ڈالا۔‏

۲-‏سلاطین ۲۱:‏۱۹-‏۲۳ کو پڑھیں۔‏

سوالوں کے جواب

۱.‏ کشتی کی شکل ڈبے جیسی تھی،‏ اس کا اگلا اور پچھلا حصہ نوکیلا نہیں تھا۔‏

۲.‏ بھیڑ جیسے ”‏پاک“‏ جانوروں میں سے نوح سات سات جانور کشتی میں لے گیا۔‏

۳.‏ ‏”‏ناپاک“‏ جانوروں میں سے نوح صرف دو دو کشتی میں لے گیا۔‏ ۴.‏ حزقیاہ۔‏—‏متی ۱:‏۹‏۔‏

۵.‏ منسی۔‏—‏متی ۱:‏۱۰‏۔‏

۶.‏ امون۔‏—‏متی ۱:‏۱۰‏۔‏