مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خدائی نقطۂ‌نظر سے معاملات کا جائزہ لیں

خدائی نقطۂ‌نظر سے معاملات کا جائزہ لیں

خدائی نقطۂ‌نظر سے معاملات کا جائزہ لیں

نیویارک،‏ یو.‏ایس.‏اے.‏ میں ستمبر ۱۴،‏ ۲۰۰۲ ایک خوشگوار دن تھا۔‏ اُس دن ۵۲۱،‏۶ لوگوں کی ایک بین‌الاقوامی بِھیڑ پیٹرسن ایجوکیشنل سینٹر اور اس علاقہ میں یہوواہ کے گواہوں کی دو عمارتوں میں جمع ہوئی۔‏ یہ بِھیڑ واچ‌ٹاور بائبل سکول آف گلئیڈ کی ۱۱۳ ویں کلاس کی گریجویشن کے موقع پر حاضر ہوئی تھی۔‏ چودہ ملکوں سے آنے والے طالبعلموں نے گزشتہ پانچ ماہ تک ۱۹ ممالک میں مشنری خدمت انجام دینے کیلئے تیاری کی جہاں انہیں تفویض کِیا گیا تھا۔‏

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے رُکن،‏ ۹۸ سالہ کیری باربر نے اس پروگرام میں چیئرمین کے فرائض انجام دئے۔‏ اُنہوں نے گلئیڈ سکول کے تقریباً ۶۰ سالہ ورثے پر توجہ دلائی جس نے ہزاروں لوگوں کو مشنری خدمت کیلئے تیار کِیا ہے۔‏ بھائی باربر نے بیان کِیا:‏ ”‏یہ کوئی مبالغہ‌آرائی نہیں کہ یہ اضافی تربیت عمدہ نتائج پر منتج ہوئی ہے۔‏ درحقیقت پوری زمین پر لاکھوں حلیم لوگوں نے اپنی زندگی یہوواہ کیلئے مخصوص کی ہے اور تربیت‌یافتہ مشنریوں کی مدد حاصل کرکے اُسکی سچی پرستش اور پاک خدمت شروع کی ہے۔‏“‏

گلئیڈ جانے سے پہلے بہتیرے طالبعلموں نے اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے میں دلچسپی لی تھی۔‏ کینیڈا میں ایک جوڑے نے اپنے علاقے کی ایک بڑی چینی آبادی تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش میں تقریباً ایک سال سے زائد عرصہ تک چینی زبان میں تربیت حاصل کی۔‏ ایک اَور جوڑے نے اپنے طور پر البانی زبان سیکھنا شروع کر دی اور آخرکار بائبل میں بڑھتی ہوئی دلچسپی سے تحریک پاکر البانیہ منتقل ہو گئے۔‏ کلاس کے دیگر طالبعلم ہنگری،‏ گواٹیمالا اور ڈومینیکن ریپبلک سے آئے تھے جو ایسے علاقے ہیں جہاں وہ خدا کا کلام سکھانے والوں کی بڑی ضرورت محسوس کرکے منتقل ہوئے تھے۔‏

اب افریقہ،‏ مشرقی یورپ،‏ مرکزی اور جنوبی امریکہ اور مشرقِ‌بعید میں اپنی تفویضات پر روانہ ہونے سے پہلے گریجویشن کرنے والے تمام طالبعلموں کی اپنے تمام کاموں میں خدا کو یاد رکھنے کیلئے حوصلہ‌افزائی کی گئی۔‏

خدا کے نقطۂ‌نظر سے معاملات کا جائزہ لیں

اپنے افتتاحی کلمات کے بعد بھائی باربر نے ریاستہائےمتحدہ کی برانچ کمیٹی کے رُکن میکس‌ویل لائیڈ کو متعارف کرایا۔‏ اُس نے ”‏خدا کے نقطۂ‌نظر سے تمام معاملات کا جائزہ لیں“‏ کے موضوع پر بات‌چیت کی۔‏ بھائی لائیڈ نے داؤد اور خدا کے بیٹے یسوع کی مثالوں پر توجہ دلائی۔‏ (‏۱-‏سموئیل ۲۴:‏۶؛‏ ۲۶:‏۱۱؛‏ لوقا ۲۲:‏۴۲‏)‏ طالبعلموں کو یہ یاددہانی کرانے کے بعد کہ اُن کے پانچ ماہ کے بائبل مطالعے نے انہیں خدا کے نقطۂ‌نظر سے معاملات کا جائزہ لینے میں تربیت دی ہے،‏ مقرر نے سوال کِیا:‏ ”‏اپنی نئی تفویض پر لوگوں کیساتھ بائبل مطالعے کرتے وقت کیا آپ ان کی خدائی نقطۂ‌نظر سے معاملات پر استدلال کرنے میں مدد کرینگے؟‏“‏ نیز دوسروں کو نصیحت کرنے کی بابت اُنہوں نے طالبعلموں کو مشورہ دیا:‏ ”‏ایسا کہنا مناسب نہیں کہ ’‏میرے خیال میں،‏ مَیں سمجھتا ہوں .‏ .‏ .‏‘‏ اسکی بجائے خدا کے نقطۂ‌نظر کو سمجھنے میں اُنکی مدد کریں۔‏ ایسا کرنے سے آپ اپنی تفویض میں اُن لوگوں کیلئے ایک حقیقی برکت ثابت ہونگے جو آپ سے رفاقت رکھیں گے۔‏“‏

پروگرام کا اگلا حصہ گورننگ باڈی کے رُکن گیرٹ لوش نے پیش کِیا۔‏ ”‏مَیں تیرے ساتھ ہوں“‏ کے موضوع پر بات‌چیت کرتے ہوئے اُس نے اُن بیشتر مواقع پر توجہ دلائی جب یہوواہ نے اپنے وفادار خادموں سے کہا تھا،‏ ”‏مَیں تیرے ساتھ ہوں۔‏“‏ (‏پیدایش ۲۶:‏۲۳،‏ ۲۴؛‏ ۲۸:‏۱۵؛‏ یشوع ۱:‏۵؛‏ یرمیاہ ۱:‏۷،‏ ۸‏)‏ ہمارے زمانہ میں ہمیں بھی یہوواہ کیساتھ وفادار رہنے سے ایسا ہی اعتماد حاصل ہو سکتا ہے۔‏ بھائی لوش نے واضح کِیا:‏ ”‏کیا آپ اس بات سے پریشان ہیں کہ آیا آپکو بائبل مطالعے ملیں گے یا نہیں؟‏ یاد رکھیں یہوواہ نے کہا تھا کہ ’‏مَیں تیرے ساتھ ہوں۔‏‘‏ کیا آپ مادی ضروریات کی بابت فکرمند ہیں؟‏ یہوواہ نے فرمایا ہے:‏ ’‏مَیں تجھ سے ہرگز دست‌بردار نہ ہوں گا اور کبھی تجھے نہ چھوڑوں گا۔‏‘‏ “‏ (‏عبرانیوں ۱۳:‏۵‏)‏ بھائی لوش نے اختتام میں طالبعلموں کو یسوع کا وعدہ یاد دلایا کہ وہ شاگرد بنانے کے کام میں اپنے وفادار خادموں کے ساتھ ہے۔‏—‏متی ۲۸:‏۲۰‏۔‏

گلئیڈ انسٹرکٹر،‏ لارنس بووَن کا موضوع تھا،‏ ”‏کیا آپ سخت آزمائش کے تحت پُراعتماد رہ سکتے ہیں؟‏“‏ اُس نے بیان کِیا کہ عدن میں پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے یہوواہ کی بِلاشرکتِ‌غیرے پرستش کرنے کے خواہشمند اشخاص کو مشکلات اور بعض‌اوقات سخت آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‏ اُس نے گریجویشن کرنے والے طالبعلموں کی حوصلہ‌افزائی کی کہ وہ یسوع کے نمونے کی پیروی کریں جس نے یہوواہ پر مکمل بھروسا رکھنے اور اُن کڑی آزمائشوں کو برداشت کرنے سے حقیقی تحفظ حاصل کِیا جنکی یہوواہ نے اپنے بیٹے کی فرمانبرداری کو کاملیت تک پہنچانے کے لئے اجازت دی تھی۔‏ (‏عبرانیوں ۵:‏۸،‏ ۹‏)‏ یہوواہ کو ایک سنار سے تشبِیہ دی جا سکتی ہے جو سونے کو ملاوٹ سے پاک کرنے کیلئے ایک خاص درجۂ‌حرارت سے گزارتا ہے۔‏ واقعی،‏ آگ سے آزمایا گیا ایمان کُندن سے بھی زیادہ قابلِ‌اعتماد ہے۔‏ وہ کیوں؟‏ ”‏اسلئےکہ آزمایا گیا ایمان کسی بھی دباؤ کا مقابلہ کر سکتا ہے،‏“‏ بھائی بووَن نے کہا،‏ ”‏اور یہ ’‏آخر تک‘‏ برداشت کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔‏“‏—‏متی ۲۴:‏۱۳‏۔‏

گلئیڈ کے ایک اَور انسٹرکٹر مارک نومیر نے سوال کِیا:‏ ”‏کیا آپ مقبول ہونگے؟‏“‏ اُسکا موضوع ۱-‏سموئیل ۲:‏۲۶ پر مبنی تھا جہاں سموئیل کی بابت بیان کِیا گیا کہ وہ ”‏[‏یہوواہ]‏ اور انسان دونوں کا مقبول تھا۔‏“‏ افریقہ میں دس سال سے زیادہ عرصہ مشنری خدمت کرنے والے بھائی نومیر نے سموئیل کی مثال پر غور کرنے کے بعد بیان کِیا:‏ ”‏آپ بھی یہوواہ کی طرف سے ملنے والے کام کو وفاداری سے پورا کرنے سے اُسکی نظر میں مقبول ہو سکتے ہیں۔‏ اُس نے آپ کو ایک بیش‌قیمت مشنری تفویض سونپی ہے۔‏“‏ اسکے بعد بھائی نومیر نے گریجویشن کرنے والی کلاس کی حوصلہ‌افزائی کی کہ وہ اپنی تفویضات کو یہوواہ کی طرف سے ایک مُقدس ذمہ‌داری خیال کریں اور اسے پورا کرنے کیلئے خدا کی سوچ اپنائیں۔‏

سکول کے دوران ویک‌اینڈز پر طالبعلموں کے پاس اس علاقہ کے لوگوں کو بائبل میں سے ”‏خدا کے بڑے بڑے کاموں کا بیان“‏ کرنے کے کئی مواقع تھے۔‏ (‏اعمال ۲:‏۱۱‏)‏ درحقیقت،‏ وہ دس مختلف زبانوں میں ان باتوں کا بیان کرنے کے قابل تھے۔‏ گلئیڈ کے ایک اَور انسٹرکٹر والس لیورینس نے طالبعلموں کے ایک گروہ کا انٹرویو لیا جنہوں نے ”‏ ’‏خدا کے بڑے بڑے کام‘‏ لوگوں کو عمل کرنے کی تحریک دیتے ہیں“‏ کے موضوع کے تحت اپنے تجربات بیان کئے۔‏ اُنہوں نے بیان کِیا:‏ ”‏روح نے پنتِکُست کے دن بالاخانہ میں موجود لوگوں کو ’‏خدا کے بڑے بڑے کاموں‘‏ کا بیان کرنے کی تحریک دی تھی۔‏ آجکل وہی روح خدا کے تمام وفادار خادموں میں سرگرمِ‌عمل ہے۔‏“‏ بعض لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اشخاص کو گواہی دینے کے نقطۂ‌نظر سے نئی زبانیں سیکھنے کی بھی تحریک ملی ہے۔‏

خدائی نقطۂ‌نظر سے معاملات کا جائزہ لینے پر عملی مشورت

افتتاحی تقاریر کے بعد،‏ ریاستہائےمتحدہ برانچ کے ارکان گیری برو اور ولیم ینگ نے ۴۱ سال سے مشنری خدمت کرنے والے ایک جوڑے سمیت ایسے علاقوں کی برانچ کمیٹیوں کے اراکین کے انٹرویو لئے جہاں مشنری اس وقت خدمت کر رہے ہیں۔‏ ایک بیان کے مطابق:‏ ”‏بہت کم کا تقاضا کرنے والے زیادہ دیر تک رہتے ہیں۔‏ وہ اپنے آنے کی وجہ پر توجہ مُرتکز رکھتے ہیں۔‏ وہ جانتے ہیں کہ وہ خوشخبری کی منادی کرنے اور یہوواہ کو جاننے میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے آئے ہیں۔‏“‏

گورننگ باڈی کے ایک اَور ممبر ڈیوڈ سپلان نے پروگرام کے اختتام پر ”‏آپ زیادہ دُور نہیں جا رہے!‏“‏ کے موضوع پر تقریر پیش کی۔‏ اسکا کیا مطلب تھا جبکہ ۴۶ گریجویٹس دُنیا کے مختلف علاقوں میں بھیجے جا رہے تھے؟‏ اُس نے واضح کِیا:‏ ”‏خواہ آپ زمین پر کسی بھی جگہ ہوں اگر آپ وفادار رہتے ہیں تو آپ ہمیشہ خدا کے گھر میں رہینگے۔‏“‏ جی‌ہاں،‏ تمام وفادار مسیحی جسمانی طور پر چاہے کہیں بھی ہوں درحقیقت وہ پہلی صدی میں یسوع کے بپتسمہ پر وجود میں آنے والی خدا کی عظیم روحانی ہیکل یا گھر میں خدمت کرتے ہیں۔‏ (‏عبرانیوں ۹:‏۹‏)‏ حاضرین کیلئے یہ جاننا کتنا تسلی‌بخش تھا کہ یہوواہ زمین پر اپنے تمام وفادار خادموں کیساتھ ہے!‏ جس طرح یہوواہ نے یسوع کی زمینی خدمتگزاری میں دلچسپی لی تھی اُسی طرح ہم جہاں کہیں بھی ہوں وہ ہم سب میں اور اُس کیلئے ہماری خدمت میں دلچسپی رکھتا ہے۔‏ لہٰذا پرستش کے معاملات میں ہم ایک دوسرے سے اور یہوواہ اور یسوع سے زیادہ دُور نہیں ہیں۔‏

دُنیابھر کے مختلف ممالک سے پیغامِ‌تہنیت پڑھنے،‏ تفویضات کا اعلان کرنے اور گلئیڈ سے تربیت حاصل کرنے والی کلاس کی طرف سے قدردانی کا خط پڑھنے کے بعد،‏ چیئرمین نے کامیابی کیساتھ پروگرام کا اختتام کِیا۔‏ اُس نے اس نیک کام میں ثابت‌قدم رہنے اور یہوواہ کی خدمت میں شادمان رہنے کیلئے نئے مشنریوں کی حوصلہ‌افزائی کی۔‏—‏فلپیوں ۳:‏۱‏۔‏

‏[‏صفحہ ۲۳ پر بکس]‏

کلاس کے اعدادوشمار

اُن ممالک کی تعداد جنکی نمائندگی کی گئی:‏ ۱۴

اُن ممالک کی تعداد جن کیلئے تفویض دی گئی:‏ ۱۹

طالبعلموں کی تعداد:‏ ۴۶

اوسط عمر:‏ ۰.‏۳۵

سچائی میں اوسط سال:‏ ۲.‏۱۷

کُل‌وقتی خدمت میں اوسط سال:‏ ۷.‏۱۳

‏[‏صفحہ ۲۴ پر تصویر]‏

واچ‌ٹاور بائبل سکول آف گلئیڈ سے گریجویشن کرنے والی ۱۱۳ ویں جماعت

درجِ‌ذیل فہرست میں قطاروں کے نمبر آگے سے پیچھے کی طرف اور ہر قطار میں نام بائیں سے دائیں درج کئے گئے ہیں۔‏

‏.‎1‎( Ligthart, M.; Hosoi, S.; Berktold, A.; Liem, C.; Aoki, J)‏‏.‏

‏;.‎2‎( Baglyas, J.; Bouqué, S.; Bossi, A.; Alton, J.; Escobar, I)‏

‏,Escobar, F. )‎3‎( Stoica, A.; Stoica, D.; Freimuth, S.; Karlsson

‏;.M.; LeBlanc, R. )‎4‎( Bianchi, R.; Bianchi, S.; Kaminski, L

‏;.Joseph, L.; Paris, S.; LeBlanc, L. )‎5‎( Paris, M.; Skidmore, B

‏;.Horton, J.; Horton, L.; Skidmore, G. )‎6‎( Liem, B.; Alton, G

‏;.Quirici, E.; Langlois, M.; Steininger, S.; Aoki, H. )‎7‎( Langlois, J

‏,Steininger, M.; Bossi, F.; Kaminski, J.; Bouqué, J.; Ligthart

‏;.E.; Hosoi, K. )‎8‎( Baglyas, J.; Quirici, M.; Karlsson, L

‏.Freimuth, C.; Berktold, W.; Joseph, R