مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سرِورق کا موضوع:‏ ایک بہترین اور منفرد کورس

سب لوگوں کے لیے ایک کورس

سب لوگوں کے لیے ایک کورس

یہوواہ کے گواہ مُنادی کے کام کے لیے مشہور ہیں۔‏ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ پوری دُنیا میں لوگوں کو پاک کلام کا کورس بھی کراتے ہیں؟‏

سن 2014ء میں 80 لاکھ سے زیادہ یہوواہ کے گواہوں نے 240 ملکوں میں ہر مہینے تقریباً 95 لاکھ لوگوں کو پاک کلام کا کورس کرایا۔‏ * اِس کا مطلب ہے کہ ہمارے ساتھ پاک کلام کا کورس کرنے والوں کی تعداد کئی ملکوں کی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔‏

یہوواہ کے گواہ یہ کورس کرانے کے لیے تقریباً 700 زبانوں میں ہر سال کوئی ڈیڑھ ارب بائبلیں،‏ کتابیں اور رسالے شائع کرتے ہیں۔‏ چونکہ ہم اِتنی زیادہ زبانوں میں مطبوعات شائع کرتے ہیں اِس لیے زیادہ‌تر لوگ اپنی زبان میں پاک کلام کا کورس کر سکتے ہیں۔‏

پاک کلام کے کورس کے حوالے سے کچھ سوالوں کے جواب

یہ کورس کیسے کرایا جاتا ہے؟‏

ہم پاک کلام کے مختلف موضوعات پر ایک ایک کر کے بات کرتے ہیں اور اِن موضوعات سے متعلق آیتوں پر غور کرتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر پاک کلام میں اِن سوالوں کے جواب پائے جاتے ہیں:‏ خدا کون ہے؟‏ اُس کی ذات کیا ہے؟‏ کیا اُس کا کوئی خاص نام ہے؟‏ وہ کہاں رہتا ہے؟‏ اور کیا اُس کی قربت حاصل کرنا ممکن ہے؟‏ لیکن یہ ڈھونڈنا مشکل ہو سکتا ہے کہ پاک کلام میں اِن سوالوں کے جواب کن آیتوں میں پائے جاتے ہیں۔‏

لوگوں کے ایسے سوالوں کے جواب دینے کے لیے ہم عام طور پر 224 صفحوں پر مشتمل کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں * اِستعمال کرتے ہیں۔‏ اِس کتاب کو اِس لیے تیار کِیا گیا ہے تاکہ لوگ پاک کلام کی بنیادی تعلیمات کو سمجھ سکیں۔‏ اِس میں خدا،‏ یسوع،‏ دُعا،‏ اِنسانوں کے دُکھ تکلیف اور مُردوں کے زندہ ہونے کے علاوہ اَور بہت سے موضوعات ہیں۔‏

یہ کورس کب اور کہاں کرایا جاتا ہے؟‏

یہ کورس آپ کی پسند کی جگہ اور وقت پر کرایا جا سکتا ہے۔‏

یہ کورس ہر ہفتے کتنی دیر کے لیے کرایا جاتا ہے؟‏

بہت سے لوگ ہر ہفتے ایک گھنٹے کے لیے یہ کورس کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اِس کے لیے ہفتے میں صرف 10 یا 15 منٹ نکالتے ہیں۔‏ یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ ہر ہفتے کتنی دیر کے لیے یہ کورس کریں گے۔‏ ہم آپ کی سہولت کے مطابق یہ کورس کرا سکتے ہیں۔‏

اِس کورس کی فیس کیا ہے؟‏

یسوع مسیح نے یہ ہدایت دی:‏ ”‏تُم نے مُفت پایا مُفت دینا۔‏“‏ (‏متی 10:‏8‏)‏ اِس لیے اِس کورس کی کوئی فیس نہیں ہے اور آپ کو اِس میں اِستعمال ہونے والی کتابیں بھی مُفت ملیں گی۔‏

یہ کورس کتنے عرصے تک چلتا ہے؟‏

یہ آپ پر ہے کہ آپ کتنے عرصے میں یہ کورس مکمل کرتے ہیں۔‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں میں کُل 19 ابواب ہیں۔‏ آپ چاہیں تو تمام ابواب پر غور کر سکتے ہیں یا پھر کچھ ابواب پر۔‏

کیا اِس کورس کے بعد مجھے یہوواہ کا گواہ بننا پڑے گا؟‏

جی نہیں۔‏ ہم مانتے ہیں کہ ہر شخص کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ وہ کس مذہب کی پیروی کرنا چاہتا ہے۔‏ لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ لوگ بائبل کی بنیادی تعلیمات سے واقف ہونے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں۔‏

مجھے مزید معلومات کہاں سے مل سکتی ہیں؟‏

ویب‌سائٹ jw.org پر آپ کو یہوواہ کے گواہوں اور اُن کے عقیدوں کے بارے میں صحیح معلومات مل سکتی ہیں۔‏

مَیں اِس کورس کے لیے درخواست کیسے کر سکتا ہوں؟‏

  • آپ ویب‌سائٹ www.dan124.com پر آن‌لائن فارم پُر کر کے بھیج سکتے ہیں۔‏

  •  
  • آپ کسی مقامی یہوواہ کے گواہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔‏ کچھ ملکوں میں مقامی ٹیلیفون ڈائریکٹری کے اندر یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کرنے کے لیے نمبر موجود ہوتا ہے۔‏

^ پیراگراف 4 پاک کلام کا کورس عموماً ایک شخص یا ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ کِیا جاتا ہے۔‏

^ پیراگراف 9 یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏ اِس کی 23 کروڑ کاپیاں 260 سے زیادہ زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔‏