مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سرِورق کا موضوع | پاک کلام کو پڑھیں اور فائدہ حاصل کریں

پاک کلام کو پڑھنے سے مجھے کون سے فائدے ہوں گے؟‏

پاک کلام کو پڑھنے سے مجھے کون سے فائدے ہوں گے؟‏

بائبل کوئی معمولی کتاب نہیں ہے۔‏ اِس میں ہمارے خالق کی طرف سے رہنمائی پائی جاتی ہے۔‏ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏16‏)‏ اِس میں درج باتیں ہم پر گہرا اثر ڈال سکتی ہیں۔‏ پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏خدا کا کلام زندہ اور مؤثر ہے۔‏“‏ (‏عبرانیوں 4:‏12‏)‏ خدا کے کلام کے اثر کی وجہ سے ہماری زندگی دو طریقوں سے بہتر ہو سکتی ہے۔‏ ایک تو یہ کہ ہمیں روزمرہ زندگی میں رہنمائی ملتی ہے اور دوسرا ہم خدا اور اُس کے وعدوں کے بارے میں جان جاتے ہیں۔‏—‏1-‏تیمُتھیُس 4:‏8؛‏ یعقوب 4:‏8‏۔‏

آپ کو روزمرہ زندگی میں رہنمائی ملے گی۔‏ پاک کلام زندگی کے ہر معاملے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔‏ اِس میں اِن معاملات کے بارے میں مفید مشورے پائے جاتے ہیں:‏

ایشیا سے تعلق رکھنے والے ویسنٹ اور اینالو پاک کلام میں درج ہدایات کی بہت قدر کرتے ہیں۔‏ جب اُن کی شادی ہوئی تو بہت سے نئے شادی‌شُدہ جوڑوں کی طرح اُنہیں بھی ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھنا اور کُھل کر بات‌چیت کرنا مشکل لگتا تھا۔‏ لیکن پھر اُنہوں نے پاک کلام کی اُن باتوں پر عمل کرنا شروع کِیا جو وہ پڑھتے تھے۔‏ اِس سے اُنہیں کِیا فائدہ ہوا؟‏ ویسنٹ کہتے ہیں:‏ ”‏مَیں نے پاک کلام سے جو کچھ پڑھا،‏ اُس کے ذریعے مَیں اُن مسئلوں کو اچھی طرح حل کر پایا جن کا ہمیں اپنی شادی‌شُدہ زندگی میں سامنا تھا۔‏ پاک کلام کے اصولوں پر عمل کرنے کی وجہ سے ہماری زندگی خوش‌گوار ہو گئی ہے۔‏“‏ اینالو کہتی ہیں:‏ ”‏ہم نے پاک کلام میں کچھ نیک لوگوں کے بارے میں پڑھا جس سے ہمیں بہت فائدہ ہوا۔‏ اب مَیں اپنی شادی‌شُدہ زندگی سے بہت خوش ہوں اور مستقبل کے حوالے سے ہمارے بہت سے منصوبے ہیں۔‏“‏

آپ کو خدا کی قربت حاصل ہوگی۔‏ ویسنٹ نے یہ بھی کہا:‏ ”‏پاک کلام کو پڑھنے کی وجہ سے مَیں خود کو یہوواہ خدا کے اَور زیادہ قریب محسوس کرتا ہے۔‏“‏ ویسنٹ کی اِس بات سے پتہ چلتا ہے کہ پاک کلام کے ذریعے خدا کے بارے میں علم حاصل کِیا جا سکتا ہے۔‏ ایسا کرنے سے آپ نہ صرف خدا کی ہدایات سے فائدہ حاصل کر سکیں گے بلکہ یہ بھی جان پائیں گے کہ آپ اُس کے دوست کیسے بن سکتے ہیں۔‏ اِس کے علاوہ آپ یہ بھی دیکھ پائیں گے کہ خدا نے اپنے پاک کلام میں ایک ایسے وقت کے بارے میں بتایا ہے جب آپ ”‏حقیقی زندگی“‏ سے لطف اُٹھائیں گے جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔‏ (‏1-‏تیمُتھیُس 6:‏19‏)‏ یہ ایک ایسا پیغام ہے جو کسی اَور کتاب میں نہیں پایا جاتا۔‏

اگر آپ پاک کلام کو پڑھنا شروع کریں گے اور ایسا کرنا جاری رکھیں گے تو آپ کو بھی روزمرہ زندگی میں خدا کی رہنمائی حاصل ہوگی اور آپ اُس کی قربت حاصل کر پائیں گے۔‏ جب آپ پاک کلام کو پڑھیں گے تو شاید آپ کے ذہن میں بہت سے سوال پیدا ہوں۔‏ ایسی صورت میں ایتھیوپیا کے رہنے والے اُس افسر کی مثال پر غور کریں جو 2000 سال پہلے زمین پر رہتا تھا۔‏ اُس کے ذہن میں بھی پاک صحیفوں کے حوالے سے بہت سے سوال تھے۔‏ ایک مرتبہ فِلپّس نے جو یسوع مسیح کے اِبتدائی شاگردوں میں سے ایک تھے اور پاک کلام کی تعلیم دیتے تھے،‏ اُس سے پوچھا کہ ”‏کیا آپ اُن باتوں کو سمجھ رہے ہیں جو آپ پڑھ رہے ہیں؟‏“‏ اُس نے جواب دیا:‏ ”‏جب تک کوئی مجھے اِن باتوں کا مطلب نہ سمجھائے تب تک مَیں اِنہیں کیسے سمجھ سکتا ہوں؟‏ *‏“‏ اِس پر فِلپّس نے اُس کو مدد کی پیشکش کی جسے اُس نے فوراً قبول کر لیا۔‏ (‏اعمال 8:‏30،‏ 31،‏ 34‏)‏ اگر آپ بھی پاک کلام کے بارے میں اَور سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ ویب‌سائٹ www.dan124.com پر آن‌لائن فارم پُر کر سکتے ہیں یا اِس رسالے میں دیے گئے کسی پتے پر لکھ سکتے ہیں۔‏ آپ اپنے علاقے کے یہوواہ کے گواہوں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں یا پھر اُن کی کسی عبادت‌گاہ میں جا سکتے ہیں‏۔‏ کیوں نہ آج ہی سے بائبل کو پڑھنا شروع کریں تاکہ آپ کی زندگی اَور خوش‌گوار ہو جائے؟‏

اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ آیا بائبل ایک قابلِ‌بھروسا کتاب ہے یا نہیں تو ویڈیو ‏”‏ہم کیسے جانتے ہیں کہ بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏‏“‏ کو دیکھیں۔‏ اِس کے لیے ساتھ دیے گئے کوڈ کو سکین کریں یا پھر ویب‌سائٹ jw.org پر حصہ ”‏ویڈیوز“‏ کے تحت ”‏بائبل“‏ پر جائیں۔‏

^ پیراگراف 8 یہ دیکھنے کے لیے کہ پاک کلام میں زندگی کے دیگر معاملات کے بارے میں کون سے مشورے دیے گئے ہیں،‏ ہماری ویب‌سائٹ jw.org پر حصہ ”‏مطبوعات‏“‏ کو دیکھیں۔‏