مواد فوراً دِکھائیں

کیا خدا تثلیث ہے؟‏

کیا خدا تثلیث ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

 بہت سے مسیحی فرقوں میں یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ خدا تثلیث ہے۔ لیکن ذرا غور کریں کہ ‏”‏اِنسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا“‏ میں اِس حوالے سے کیا لکھا ہے:‏ ”‏نئے عہدنامے میں نہ تو لفظ تثلیث موجود ہے اور نہ ہی صاف صاف اِس عقیدے کی تعلیم دی گئی ہے۔ .‏.‏.‏ یہ عقیدہ کئی صدیوں کے دوران آہستہ آہستہ تشکیل پایا اور اِس کے حوالے سے لوگوں کی رائے میں بہت سے اِختلافات رہے ہیں۔“‏

 دراصل بائبل میں جس خدا کی تعلیم دی گئی ہے، اُس کے بارے میں کبھی نہیں کہا گیا کہ وہ تثلیث کا حصہ ہے۔ ذرا پاک کلام کی اِن آیتوں پر غور کریں:‏

 ‏”‏تُو ہی جس کا نام یہوؔواہ ہے تمام زمین پر بلندوبالا ہے۔“‏—‏زبور 83:‏18‏۔‏

 ‏”‏ہمیشہ کی زندگی صرف وہ لوگ پائیں گے جو تجھے یعنی واحد اور سچے خدا کو اور یسوع مسیح کو قریب سے جانیں گے جسے تُو نے بھیجا ہے۔“‏—‏یوحنا 17:‏3‏۔‏

 ‏”‏ہمارے نزدیک صرف ایک ہی سچا خدا ہے۔“‏—‏1-‏کُرنتھیوں 8:‏6‏۔‏

 زیادہ‌تر مسیحی فرقوں میں یہ تعلیم کیوں دی جاتی ہے کہ خدا تثلیث ہے؟‏