زبور 141‏:1‏-‏10

  • حفاظت کے لیے دُعا

    • میری دُعا بخور کی طرح ہو ‏(‏2‏)‏

    • نیک شخص کی طرف سے اِصلاح تیل کی طرح ‏(‏5‏)‏

    • بُرے لوگ اپنے بچھائے جال میں پھنس جائیں گے ‏(‏10‏)‏

داؤد کا نغمہ۔‏ 141  اَے یہوواہ!‏ مَیں تجھے پکارتا ہوں۔‏ میری مدد کے لیے جلدی آ۔‏ جب مَیں تجھے پکاروں تو توجہ فرما۔‏   میری دُعا تیرے حضور تیار کیے ہوئے بخور کی طرح ہواور دُعا میں اُٹھے میرے ہاتھ شام کو پیش کیے جانے والے اناج کے نذرانے کی طرح۔‏   اَے یہوواہ!‏ میرے مُنہ پر پہرےدار بٹھا؛‏میرے ہونٹوں کے دروازے پر پہرا لگا۔‏   میرے دل کو کسی بُرائی کی طرف مائل نہ ہونے دےتاکہ مَیں بُرے لوگوں کے گھٹیا کاموں میں شامل نہ ہوں؛‏مَیں کبھی اُن کے عمدہ عمدہ کھانوں کا مزہ نہ لوں۔‏   اگر نیک شخص مجھے مارے تو یہ اُس کی اٹوٹ محبت کا ثبوت ہوگا؛‏اگر وہ میری اِصلاح کرے تو یہ میرے سر پر تیل کی طرح ہوگیجسے میرا سر کبھی نہیں ٹھکرائے گا۔‏ مَیں اُس کی مصیبتوں کے دوران بھی اُس کے لیے دُعا کرتا رہوں گا۔‏   چاہے لوگوں کے منصف چٹان سے نیچے گِرا دیے جائیںپھر بھی لوگ میری باتوں پر دھیان دیں گے کیونکہ یہ دل کو بھاتی ہیں۔‏   جیسے کوئی شخص ہل چلا کر مٹی کے ڈھیلے توڑتا ہےویسے ہی ہماری ہڈیاں قبر*‏ کے مُنہ پر بکھیری گئی ہیں۔‏   لیکن اَے حاکمِ‌اعلیٰ یہوواہ!‏ میری آنکھیں تجھ پر لگی ہیں۔‏ مَیں نے تیرے پاس پناہ لی ہے۔‏ میری جان نہ لے۔‏   بُرے لوگوں نے میرے لیے جو پھندا لگایا ہے، مجھے اُس کے شکنجے سے بچا،‏ہاں، مجھے اُن کے جال سے بچا۔‏ 10  سب بُرے لوگ اپنے بچھائے ہوئے جال میں خود ہی پھنس جائیں گےجبکہ مَیں صحیح سلامت نکل جاؤں گا۔‏

فٹ‌ نوٹس

عبرانی لفظ:‏ ”‏شیول۔“‏ ”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ کو دیکھیں۔‏