زبور 28‏:1‏-‏9

  • زبورنویس کی دُعا سنی گئی

    • ‏”‏یہوواہ میری طاقت اور میری ڈھال ہے“‏ ‏(‏7‏)‏

داؤد کا گیت۔‏ 28  اَے یہوواہ میری چٹان!‏ مَیں تجھے پکارتا رہتا ہوں؛‏میری دُعا اَن‌سنی نہ کر۔‏ اگر تُو چپ رہا تو مَیں اُن لوگوں کی طرح ہو جاؤں گاجو قبر*‏ میں چلے جاتے ہیں۔‏   جب مَیں تیرے سامنے مدد کے لیے دُہائی دوںاور اپنے ہاتھ تیرے مُقدس مقام کے سب سے اندر والے کمرے کی طرف اُٹھاؤں تو میری اِلتجائیں سُن۔‏   مجھے بُرے لوگوں کے ساتھ گھسیٹ کر نہ لے جا جو دوسروں کو نقصان پہنچانے والے کام کرتے ہیں؛‏جو دوسروں سے دوستانہ انداز میں باتیں*‏ کرتے ہیں جبکہ اُن کے دل میں کھوٹ ہوتا ہے۔‏   اُنہیں اُن کے کاموں کے مطابق،‏ہاں، اُن کے بُرے کاموں کے مطابق بدلہ دے۔‏ اُنہیں اُن کے ہاتھوں کے کاموں کی،‏ہاں، اُن کے کیے کی سزا دے   کیونکہ وہ یہوواہ کے کاموں پر کوئی دھیان نہیں دیتےاور نہ ہی اُس کے ہاتھوں کے کام پر کوئی توجہ دیتے ہیں۔‏ وہ اُنہیں ڈھا دے گا اور اُنہیں کھڑا نہیں کرے گا۔‏   یہوواہ کی بڑائی ہوکیونکہ اُس نے مدد کے لیے میری اِلتجائیں سنی ہیں۔‏   یہوواہ میری طاقت اور میری ڈھال ہے؛‏میرا دل اُس پر بھروسا کرتا ہے۔‏ اُس نے میری مدد کی ہے اور میرا دل خوش ہےاِس لیے مَیں گیت گا کر اُس کی تعریف کروں گا۔‏   یہوواہ اپنے بندوں کی طاقت ہے؛‏وہ ایک قلعہ ہے جو اپنے مسح‌شُدہ*‏ بندے کو زبردست طریقے سے نجات دِلاتا ہے۔‏   اپنے بندوں کو بچا اور اپنی وراثت کو برکت دے۔‏ اُن کی گلّہ‌بانی کر اور اُنہیں ہمیشہ اپنے بازوؤں میں اُٹھائے رکھ۔‏

فٹ‌ نوٹس

عبرانی میں:‏ ”‏گڑھے“‏
یا ”‏صلح کی باتیں“‏
‏”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ میں ”‏مسح کرنا“‏ کو دیکھیں۔‏