مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چوکس رہیں!‏

کورونا کی وجہ سے 60 لاکھ لوگوں کی موت—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

کورونا کی وجہ سے 60 لاکھ لوگوں کی موت—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 عالمی اِدارۂ‌صحت نے 23 مئی 2022ء کو ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق تقریباً 62 لاکھ 70 ہزار لوگ کورونا کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لیکن عالمی اِدارۂ‌صحت نے 5 مئی 2022ء کو جو رپورٹ شائع کی تھی، اُس کے مطابق اِس وبا کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد اِس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ اِس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2020ء سے 2021ء میں ”‏اِس وبا کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد تقریباً 1 کروڑ 49 لاکھ تھی۔“‏ کیا بائبل میں ایسی دل دہلا دینے والی وباؤں کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے؟‏

بائبل میں جان‌لیوا وباؤں کی پیش‌گوئی کی گئی تھی

 یسوع مسیح کی یہ بات آج پوری ہو رہی ہے۔ اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے مضمون ”‏‏”‏آخری زمانے“‏ یا ’‏آخری وقت‘‏ کی نشانی کیا ہے؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

بائبل میں تسلی دی گئی ہے

  •   ’‏خدا بڑی تسلی بخشتا ہے۔ جب ہم طرح طرح کی مصیبتوں سے گزرتے ہیں تو خدا ہمیں تسلی دیتا ہے۔‘‏‏—‏2-‏کُرنتھیوں 1:‏3، 4‏۔‏

 جن لوگوں نے اپنے کسی عزیز کو موت کے ہاتھوں کھویا ہے، اُن میں سے بہت سے لوگوں کو بائبل سے بڑی تسلی ملی ہے۔ اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے مضمون ”‏غم پر قابو پانے کے طریقے—‏آپ ابھی کیا کر سکتے ہیں؟‏‏“‏ اور ”‏سوگواروں کو سب سے زیادہ تسلی کہاں سے مل سکتی ہے؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

بائبل کے مطابق وبائیں مکمل طور پر ختم ہو جائیں گی

  •   ”‏تیری بادشاہت آئے۔ تیری مرضی جیسے آسمان پر ہو رہی ہے ویسے ہی زمین پر بھی ہو۔“‏—‏متی 6:‏10‏۔‏

 بہت جلد ”‏خدا کی بادشاہت“‏ آئے گی اور اُس وقت کوئی بھی شخص یہ نہیں کہے گا کہ ”‏مَیں بیمار ہوں۔“‏ (‏مرقس 1:‏14، 15؛‏ یسعیاہ 33:‏24‏)‏ یہ جاننے کے لیے کہ خدا کی بادشاہت کیا ہے اور یہ کیا کرے گی، ویڈیو ‏”‏خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏‏“‏ کو دیکھیں۔‏

 ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ بائبل میں لکھی باتوں کے بارے میں سیکھیں تاکہ اِس میں لکھے مشوروں اور شان‌دار وعدوں سے آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو فائدہ ہو۔