مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏(E+/taseffski/via Getty Images )‎Stock photo. Posed by model.‎

چوکس رہیں!‏

نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ذہنی مسائل—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ذہنی مسائل—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 سوموار، 13 فروری 2023ء کو امریکہ میں بیماریوں سے بچاؤ اور اِن کی روک‌تھام کے مراکز نے امریکہ میں رہنے والے نوجوانوں کی ذہنی حالت کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی۔ اِس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑی کلاسوں کے 40 فیصد سے زیادہ بچے ایک لمبے عرصے سے مسلسل مایوسی اور نااُمیدی کا شکار ہیں۔‏

 امریکہ میں بیماریوں سے بچاؤ اور اِن کی روک‌تھام کے ایک مرکز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کیتھلین ایتھیئر نے کہا:‏ ”‏ہم نے دیکھا ہے کہ پچھلے دس سالوں میں نوجوانوں کی ذہنی حالت بہت زیادہ بگڑتی جا رہی ہے۔ لیکن اب پہلے سے کہیں زیادہ نوجوان لڑکیوں نے بتایا ہے کہ وہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور اُن کا دل کرتا ہے کہ وہ خودکُشی کر لیں۔ اور بہت سی لڑکیوں نے تو خودکُشی کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔“‏

 اِس رپورٹ کے مطابق:‏

  •   ہر دس میں سے ایک سے زیادہ لڑکیوں (‏14 فیصد)‏ کے ساتھ اُن کی مرضی کے خلاف سیکس کرنے کا دباؤ ڈالا گیا۔ ڈاکٹر ایتھیئر نے کہا کہ ”‏ہر دس میں سے ایک سے زیادہ لڑکیوں کا ریپ کِیا گیا۔“‏

  •   ہر تین میں سے تقریباً ایک لڑکی(‏30 فیصد)‏ نے خودکُشی کرنے کے بارے میں سوچا۔‏

  •   ہر پانچ میں سے تقریباً تین لڑکیوں (‏57 فیصد)‏ کو لگا کہ وہ مسلسل نااُمید اور مایوس رہتی ہیں۔‏

 یہ سچ میں دل کو دہلا دینے والی رپورٹ ہے۔ نوجوانی تو ایک ایسا وقت ہوتا ہے جس میں لوگوں کو خوش رہنا چاہیے اور زندگی کو جینا چاہیے۔ کیا چیز نوجوانوں کی مدد کر سکتی ہے تاکہ وہ اپنی مشکلوں سے لڑ سکیں؟ پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

پاک کلام میں نوجوانوں کے لیے فائدہ‌مند مشورے

 ہم ایک ایسے زمانے میں رہ رہے ہیں جو مشکلوں اور تکلیفوں سے بھرا ہوا ہے۔ پاک کلام میں ہمارے زمانے کے بارے میں بالکل صحیح لکھا ہے کہ یہ ‏”‏مشکل وقت“‏ ہے۔ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏5‏)‏ پاک کلام میں ایسے مشورے دیے گئے ہیں جن کی مدد سے پوری دُنیا میں لاکھوں نوجوان اپنی مشکلوں سے لڑ پا رہے ہیں۔ اِن میں سے کچھ مشورے اِن مضامین میں دیے گئے ہیں:‏

 ایسے نوجوانوں کے لیے مدد جو خودکُشی کرنے کا سوچتے ہیں

 ایسے نوجوانوں کے لیے مدد جو ڈپریشن، اُداسی یا مایوسی کا شکار ہیں

 ایسے نوجوانوں کے لیے مدد جنہیں آمنے سامنے یا اِنٹرنیٹ پر ڈرایا دھمکایا یا تنگ کِیا جاتا ہے

 ایسے نوجوانوں کے لیے مدد جنہیں جنسی طور پر ہراساں کِیا جاتا یا جن پر جنسی حملہ کِیا جاتا ہے

پاک کلام میں ماں باپ کے لیے مشورے

 پاک کلام میں ماں باپ کے لیے بھی ایسے مشورے دیے گئے ہیں جن کے ذریعے وہ نوجوانی کی مشکلوں سے لڑنے میں اپنے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ اِن میں سے کچھ مشورے اِن مضامین میں دیے گئے ہیں:‏